Sunday, September 09, 2012

امیگریشن حاصل کرنے کی گائیڈ immigration 2012

روم، 7 ستمبر 2012 ۔۔۔۔ استرانیری ان اطالیہ نے امیگریشن حاصل کرنے سے پہلے اور بعد کی گائیڈ شائع کر دی ہے جو کہ مندرجہ زیل ہے ۔ اٹلی کی موجودہ حکومت نے امیگریشن کا قانون جاری کر دیا ہے اور اب وہ تمام شکوک و شبہات دور ہو گئے ہیں ، جن کیوجہ سے غیر ملکیوں کے مالکان کے لیے مسائل کھڑے ہو رہے تھے ۔ اس قانون کا نام
pubblicato sulla Gazzetta Ufficiale di oggi il decreto interministerialeہے ۔
لوازمات
کون درخواست دے سکتا ہے ۔
وہ مالکان جو کہ اٹالین ہیں یا پھر یورپین کمونٹی کے شہری ہیں ۔ غیر ملکی شہری صرف اس وقت درخواست دے سکتا ہے ، جب اس کے پاس کارتا دی سوجورنو یا لمبی مدت کی سوجورنو ہو یا پھر اس نے کارتا دی سوجورنو رینیو ہونے کے لیے جمع کروا رکھا ہو ۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے کسی یورپین کمونٹی کے شہری سے رشتہ داری کی بنا پر کارتا دی سوجورنو حاصل کیا ہے وہ بھی درخواست دے سکتا ہے ۔
مالک کی سالانہ بچت کی شرط جو کہ درخواست دینا چاہتا ہے
مالک کی بچت ملازم کی نوکری پر منحصر کرے گی اور اسے اس مقصد کے لیے کم سے کم آمدنی شو کرنی ہو گی ۔ یعنی زراعت، انڈسٹری یا ڈومیسٹک کام ( کولف ، بے بی سٹر اور بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے ) ۔
زراعت، انڈسٹری یا ڈومیسٹک کام میں ملازم رکھنے کے لیے مالکان کو اپنی بچت ظاہر کرنی ہو گی ۔ مالک انڈسٹریل، زراعت کا ، سنگل ڈومیسٹک کام یا کوآپریٹو سوسائٹی کا مالک ہو سکتا ہے ۔ ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ اپنی گزشتہ سال کی وہ بچت ظاہر کریں جو کہ انہوں نے ڈیکلریشن یا فارم کے زریعے ٹیکسوں کے دفتر میں جمع کروائی تھی ۔ مالک کا بوستا  پاگا، فتوراتو یا بزنس کی صورت میں حاصل کردہ بچت یا فرم کی سالانہ بچت قبول کی جائے گی ۔ ان مالکان کے لیے ضروری ہے کہ یہ کم سے کم سالانہ بچت 30 ہزار یورو شو کریں ۔ ڈومیسٹک کام ( کولف ، بے بی سٹر اور بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے )مالکان کے لیے ضروری ہے کہ انکی آخری سالانہ بچت 20 ہزار یورو سے کم نہ ہو اور یہ مالک ایک فیملی میں صرف خود کام کرتا ہو ، اگر اسی خاندان میں اسکی بیوی یا دوسرا رشتہ دار بھی کام کر رہا ہے تو اس صورت میں بچت 27 ہزار قبول کی جائے گی ۔ مالک کی بچت میں دوسرے رشتہ داروں کی بچت کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ، چاہے وہ مالک کے ساتھ آباد نہ بھی ہوں ، اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ رشتہ دار دوسرے درجے تک ہوں ، یعنی بہن بھائی ۔ اگر مالک معزور ہے یا کسی ایسی بیماری کا شکار ہے جس کیوجہ سے یہ اپنی دیکھبال خود نہیں کر سکتا تو اس صورت میں اس مالک سے سالانہ بچت کا سوال نہیں کیا جائے گا ، یہ فرد امیگریشن میں بچت شو کرنے کے بغیر ملازم رکھ سکتا ہے ۔ ایسے مالکان صرف بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے رکھ سکتے ہیں ۔
اٹلی میں موجود ہونے کی شرط
وہ غیر ملکی جو کہ امیگریشن حاصل کرنا چاہتے ہیں ، ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ 31 دسمبر 2011 سے اٹلی میں مسلسل طور پر موجود ہوں ، مسلسل سے مراد یعنی یہ اس عرصہ میں کہیں دوسرے ممالک میں نہ گئے ہوں ۔ اٹلی میں رہنے کا ثبوت سرکاری محکموں کی طرف سے پیش کیا جائے گا ، یعنی آپ کسی ہسپتال یا ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوئے تھے ، آپ نے stpیا صحت کا کارڈ بنوایا تھا ، کوئی نوٹری پبلک کا فارم لکھا تھا ، اپنی ایمبیسی یا کونصلیٹ سے پاسپورٹ رینیو کروایا تھا ، ثبوت اس وقت پیش کیا جائے گا ، جب آپ تھانے میں یا Sportello Unicoکے دفتر میں سوجورنو کا کنٹریکٹ کرنے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ امیگریشن کا قانون جو کہ کل شائع کیا گیا ہے ، اس میں ثبوت کا کوئی زکر شامل نہیں ہے ، صرف یہ لکھا ہے کہ اگر غیر ملکی نے رقم کی منتقلی کسی ایجنسی سے کی ہے ، یا پھر کوئی چیز خریدی ہے اور اسکے پاس اسکی رسید ہے یا پھر دوسرے فتورے یا بل موجود ہیں تو انہیں ثبوت کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا ۔
نوکری شروع کرنے کی تاریخ
امیگریشن میں درخواست دینے کے لیے مالک اور ملازم کے درمیان نوکری شروع کرنے کی ایک تاریخ لازمی قرار دی گئی ہے اور یہ قانون کے عمل میں آنے کے بعد 3 مہینے پہلے ہونی ضروری قرار دی گئی ہے ، چونکہ یہ قانون 9 اگست کو وجود میں آیا تھا، اس لیے نوکری شروع کرنے کی تاریخ 9 مئی 2012 ہوگی ۔ اس سے کم نہیں ہو سکتی ، اس مدت سے زیادہ لکھی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ مالک ملازم کے ساتھ وقتی یا پھر ہمیشہ کا کنٹریکٹ کر سکتا ہے لیکن اسے فل ٹائم ملازم بھرتی کرنا ہوگا ۔ صرف ڈومیسٹک کام میں مالک کو پارٹ ٹائم ملازم رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ، بشرطیکہ وہ ملازم کو ہفتے میں کم سے کم 20 گھنٹے کے لیے کام دے ۔ یاد رہے کہ ٹیکس جمع کروانے کے لیے قومی کنٹریکٹ کو دیکھا جائے گا اور تمام نوکریوں کے لیے یعنی زراعت، انڈسٹری یا ڈومیسٹک کام ( کولف ، بے بی سٹر اور بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے ) کے لیے کم سے کم ٹیکس جمع کروایا جائے گا ۔
1 ہزار یورو کا ٹیکس جمع کروانا
وہ مالکان جو کہ اس امیگریشن میں ملازم بھرتی کرنا چاہتے ہیں ، ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ فارم f24کے زریعے 1000 یورو جمع کروادیں ، اس فارم پر elementi identificativiیا ہزار یورو ٹیکس جمع کروانے کا خانہ بنا دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ مالکان یہ ٹیکس درخواست روانہ کرنے سے قبل جمع کروائیں گے اور یہ ٹیکس واپس نہیں کیا جائے گا ، یعنی امیگریشن نہ ملنے کی صورت میں بھی یہ ٹیکس حکومت کے خزانے میں چلا جائے گا اور مالک کو واپس نہیں کیا جائے گا ۔ یہ ٹیکس امیگریشن کی آخری تاریخ یعنی 15 اکتوبر تک جمع کروایا جا سکتا ہے ۔
کون امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکتا
وہ مالکان جنہیں گزشتہ 5 سالوں میں کوئی قید ہوئی ہے یا پھر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے ۔ یعنی غیر قانونی امیگریشن میں کمائی کی ہے ، طوائف بازاری کا کاروبار کیا ہے یا پھر کم سن بچوں سے کام لیا ہے یا پھر غیر ملکیوں کو غیر قانونی کام کروانے کا جرم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ مالکان جنہوں نے گزشتہ امیگریشن میں غیر ملکیوں کو سوجورنو دلواتے ہوئے انہیں کام نہیں دیا ، یہ مالکان بھی درخواست نہیں دے سکیں گے۔ وہ مالکان جنہوں نے 2009 کی فلسی امیگریشن یا کوٹوں کی امیگریشن میں ملازم بھرتی کرنے کے لیے درخواست دی تھی اور اسکے بعد انہوں نے تھانے میں جا کر سوجورنو کا کنٹریکٹ نہیں کیا اور اسکے بعد روزگار کے دفتر یا پنشن کے دفتر Centro per l’Impiego o l’Inpsمیں ملازم کا اندراج نہیں کروایا ، ایسے مالکان بھی موجودہ امیگریشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ کسی جرم کی سزا بھگت چکے ہیں یا پھر انہیں سزا ہوچکی ہے وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی کی سالمیت کے لیے خطرناک قرار دیے گئے ہیں وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جنہیں عدالت کے پینل کوڈ کے آرٹیکل 380 کے مطابق مجرم ٹھہرایا گیا ہے ، وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جو کہ یورپ کے شنگن کے ممالک کے لیے خطرناک ہیں ، وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے ڈاکہ، چوری یا کوئی ظالمانہ جرم کیا ہے ، وہ بھی درخواست نہیں دے سکیں گے ، وہ غیر ملکی جنہیں"non ammissibile" in Italiaیا اٹلی میں داخل ہونے کی اجازت فراہم نہیں کی گئی ایسے غیر ملکی درخواست نہیں دے سکیں گے۔ اسکے علاوہ یورپ کے ممالک سے segnalazione SISیعنی یورپین لیول پر مجرم ہونے والے غیر ملکی بھی درخواست نہیں دے سکیں گے درخواست روانہ کرنے کا طریقہ کار
مالکان کب درخواست روانہ کریں گے ؟
مالکان درخواست روانہ کرنے کے لیے امیگریشن کی مدت کا خیال رکھیں گے ۔ 15 ستمبر 2012 صبح 8 بجے سے لیکر 15 اکتوبر 2012 رات 12 بجے تک درخواست انٹرنیٹ کے زریعے روانہ کی جائے گی ۔ درخواست روانہ کرنے کے لیے پرانی 2009 کی امیگریشن کی طرح مالک کو وزارت داخلہ کی انٹرنیٹ کی سائٹ www.interno.gov.itمیں اندراج کروانا ہوگا ۔ اسکے بعد امیگریشن سے متعلق فارم پر کرنا ہونگے ، یاد رہے کہ اس امیگریشن میں جلدی کی کوئی شرط نہیں لگائی گئی ، آپ آرام سے 1 مہینے کے دوران درخواست روانہ کر سکتے ہیں ، وہ مالکان اور ملازمین جو کہ لوازمات پورے کریں گے اور ان کے درمیان مالک اور ملازم کا رشتہ ہو گا ، یعنی غیر قانونی ملازم کا مالک لیگل کام شو کرے گا ، اسے  کام کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کر دی جائے گی ۔
نوکری سے قبل شرائط
تمام مالکان اور ملازمین کو ہدائت کی جاتی ہے کہ وہ درخواست روانہ کرنے سے قبل یہ دیکھ لیں کہ اگر انکے پاس تمام شرائط موجود ہیں اور وہ لوازمات پورے کر رہے ہیں ۔ یعنی مالک اور ملازم جرائم پیشہ نہیں ہیں ، ملازم 31 دسمبر 2011 سے پہلے اٹلی میں موجود ہے اور انکی نوکری کی تاریخ 9 مئی 2012 سے شروع ہو رہی ہے ۔ 7 ستمبر 2012 سے 1 ہزار یورو کا ٹیکس انہوں نے جمع کروانا ہے اور اسے جمع کروانے کے لیے فارم f24استعمال کرنا ہے ۔
درخواست روانہ کرنا
درخواست روانہ کرنے سے قبل یہ دیکھ لیں اگر آپ نے مالک اور ملازم کی تمام تر تفصیل پر کر دی ہے ، ملازم کی رہائش کا ایڈریس ، ملازم کی نوکری کا لیول اور اسکی تنخواہ وغیرہ، فارم f24ادا کرنے کی تفصیل جو کہ فارم میں لکھی جانی ہے اور اسکے بعد  € 14.62کی ڈاک کی ٹکٹ جس کا کوڈ درج کیا جاتا ہے ۔
درخواست دینے کے بعد
درخواست دینے کے بعد مالکان نوکری کے تمام تر لوازمات پورے کریں گے ، یعنی Uniemens, DMAGدفتر میں اندراج کروائیں گے اور ماہانہ ٹیکس جمع کروائیں گے ۔ زراعت، انڈسٹری اور کمرشل کام کے مالکان 16 نومبر 2012 کو ملازم کے تمام تر ٹیکس جمع کروائیں گے ، جن میں contributi Inps, addizionali regionali e comunali, eccکے ٹیکس شامل ہیں ، یعنی یہ مالکان ایک عام ملازم کی طرح تمام محکموں کے ٹیکس ، انپس، ریجنل ٹیکس اور کمونے کے ٹیکس جمع کروائیں گے ، یہ مالکان ملازم کے کنٹریکٹ کے مطابق اسکی تنخواہ اور لیول کے مطابق ٹیکس جمع کروائیں گے ۔ انہیں ملازم کے کم سے کم 6 مہینوں کے ٹیکس جمع کروانے ہونگے کیونکہ صاف ظاہر کہ اگر انہوں نے مئی میں نوکری کی تاریخ شروع کی تھی تو اکتوبر تک 6 مہینے بنتے ہیں ۔ اسکے بعد ڈومیسٹک کام کے مالکان ( کولف ، بے بی سٹر اور بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے ) انپس کی رسیدیں جمع کروائیں گے جو کہ انہیں انپس کے ادارے MAVکی طرف سے روانہ کی جائیں گی ۔ اسکے بعد تھانے والے غیر ملکی اور مالک کے ساتھ سوجورنو کا کنٹریکٹ کریں گے اور تھانے والے یا Sportello Unico per l’immigrazioneوالے روزگار کے دفترex DPLکی رائے حاصل کریں گے ، روزگار کا دفتر تمام کاغذات کی پڑتال کرے گا ۔ مالک کے ساتھ سوجورنو کا کنٹریکٹ کرنے کے بعد روزگار کے دفتر اور انپس کو بھی اس کنٹریکٹ کے بارے میں بتا دیا جائے گا ، اسکے بعد ملازم یا غیر ملکی کو ایک فارم 209 جاری کر دیا جائے گا ، غیر ملکی اس فارم کے زریعے ڈاک خانے میں جائے گا اور اپنے متعلقہ تھانے سے کام کی پرمیسو دی سوجورنو کے لیے اپلائی کرے گ

0 comments: