Sunday, September 09, 2012

پرمیسو دی سوجورنو اور اٹلی سے باہر رہنے کی مدت

وہ غیر ملکی جن کے پاس پرمیسو دی سوجورنو موجود ہے اور وہ ویلڈ ہے ، ایسے غیر ملکی ایک معینہ مدت تک اٹلی سے باہر رہ سکتے ہیں ۔ انکی اس مدت کے سلسلے میں ایک قانون بنایا گیا ہے ۔ سب سے پہلے پرمیسو دی سوجورنو کی مدت دیکھی جاتی ہے جو کہ قانون L'art. 13 del D.P.R. 394/99کے مطابق ہونی ضروری ہے ۔ قانون کے مطابق اس وقت غیر ملکی کی سوجورنو رینیو نہیں کی جائے گی ، جب وہ اٹلی سے 6 ماہ کی مسلسل مدت سے زیادہ باہر رہا ہو ۔ یہ قانون ایک سال کی پرمیسو دی سوجورنو کے لیے بنایا گیا ہے ۔ اگر غیر ملکی کی پرمیسو دی سوجورنو 2 سال کی مدت کی ہے تو وہ اپنی سوجورنو کی مدت سے آدھا وقت اٹلی سے باہر رہ سکتا ہے ، یعنی اس صورت میں وہ 1 سال تک اٹلی سے باہر رہ سکتا ہے ۔ اگر غیر ملکی کسی خاص وجہ سے ا اپنی سوجورنو کی مدت سے زیادہ ٹلی سے باہر رہا ہے ، یعنی اس نے ملٹری کی سروس کرنی تھی ، سخت بیمار ہونے کی وجہ سے علاج و معالجہ کروانا تھا تو اس صورت میں اسکی سوجورنو رینیو ہو سکتی ہے ۔ اسکے علاوہ اگر غیر ملکی کی بیوی ، والدین یا بھائی بہن بیمار تھے اور ان کے علاج کے لیے اسے مدت سے زیادہ رہنے کی ضرورت تھی تو اس صورت میں اسکی سوجورنو رینیو ہو سکتی ہے ۔ غیر ملکی کو اس صورت میں علاج کے تمام تر کاغذات اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ سے اٹیسٹ کروانے ہونگے اور ان کا ترجمہ اٹالین زبان میں کروانا ہوگا ۔ اگر غیر ملکی کی پرمیسو دی سوجورنو اپنے سفر کے دوران ختم ہوجائے تو اس صورت میں اسے اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ سے اٹلی میں داخل ہونے کے لیے ویزہ حاصل کرنا ہوگا لیکن اس صورت میں پرمیسو دی سوجورنو کو ختم ہوئے 60 دن سے زیادہ کی مدت نہیں گزرنی چاہئے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ بیمار ہونے کیوجہ سے یا ملٹری سروس کی وجہ سے اپنے ملک میں رہتے ہوئے سوجورنو ختم کر بیٹھتے ہیں ، ان کے لیے 60 دنوں کا قانون لاگو نہیں ہوتا ۔ ان کے پاس 60 دنوں کی بجائے 1 سال کا وقت درکار ہوتا ہے ۔ یعنی انکی سوجورنو ختم ہونے کے بعد انکے پاس 1 سال کا وقت ہوتا ہے ۔ اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ سے ویزہ حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی کو اپنی ختم شدہ پرمیسو دی سوجورنو شو کرنی ہوگی ، اسکے بعد اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ والے اسکے متعلقہ اٹالین تھانے سے تصدیق کریں گے اور ویزہ جاری کردیں گے ۔ یاد رہے کہ اٹلی سے باہر رہنے کی مدت کا تعین سوجورنو کی مدت سے کیا جاتا ہے ۔ یعنی اگر آپ 6 ماہ تک اٹلی سے باہر رہ سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ چاہے یہ 6 ماہ ایک ہی وزٹ میں ختم کرلیں یا پھر ایک سے زیادہ وزٹ کرتے ہوئے 6 ماہ مکمل کر لیں ۔ کارتا دی سوجورنو کے ساتھ اٹلی سے باہر 6 ماہ تک رہا جا سکتا ہے اسکے بعد اٹلی آنا لازمی ہوتا ہے ، کارتا دی سوجورنو والا 2 سال سے زیادہ مدت تک اٹلی سے باہر رہ سکتا ہے لیکن ہر وزٹ کی مدت 6 ماہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ یاد رہے کہ فرانس نے پاکستانی امیگریشن پولیس کو ایک خط روانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فرانس ، اٹلی اور اسپین جانے والے پاکستانی تارکین وطن کی یورپ سے باہر رہنے کی مدت چیک کریں اور اگر انکی مدت ختم ہو چکی ہے تو انہیں پرواز نہ کرنے دیں ۔ ہم نے ملک سے باہر رہنے کے قانون کا ترجمہ کردیا ہے ، اب ہماری خواہش ہے کہ ہم ان تمام پاکستانیوں تک یہ پیغام پہنچا دیں جو کہ اٹلی سے باہر رہنے کی مدت سے واقف نہیں ہیں ۔ خاص طور پر ہم بیوی اور بچوں کو پاکستان روانہ کردیتے ہیں اور انکی سوجورنو کی مدت کے بارے میں سستی کر جاتے ہیں ۔ اس قانون کیوجہ سے کافی تارکین وطن کو پریشانی ہو رہی ہے

امیگریشن حاصل کرنے کی گائیڈ immigration 2012

روم، 7 ستمبر 2012 ۔۔۔۔ استرانیری ان اطالیہ نے امیگریشن حاصل کرنے سے پہلے اور بعد کی گائیڈ شائع کر دی ہے جو کہ مندرجہ زیل ہے ۔ اٹلی کی موجودہ حکومت نے امیگریشن کا قانون جاری کر دیا ہے اور اب وہ تمام شکوک و شبہات دور ہو گئے ہیں ، جن کیوجہ سے غیر ملکیوں کے مالکان کے لیے مسائل کھڑے ہو رہے تھے ۔ اس قانون کا نام
pubblicato sulla Gazzetta Ufficiale di oggi il decreto interministerialeہے ۔
لوازمات
کون درخواست دے سکتا ہے ۔
وہ مالکان جو کہ اٹالین ہیں یا پھر یورپین کمونٹی کے شہری ہیں ۔ غیر ملکی شہری صرف اس وقت درخواست دے سکتا ہے ، جب اس کے پاس کارتا دی سوجورنو یا لمبی مدت کی سوجورنو ہو یا پھر اس نے کارتا دی سوجورنو رینیو ہونے کے لیے جمع کروا رکھا ہو ۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے کسی یورپین کمونٹی کے شہری سے رشتہ داری کی بنا پر کارتا دی سوجورنو حاصل کیا ہے وہ بھی درخواست دے سکتا ہے ۔
مالک کی سالانہ بچت کی شرط جو کہ درخواست دینا چاہتا ہے
مالک کی بچت ملازم کی نوکری پر منحصر کرے گی اور اسے اس مقصد کے لیے کم سے کم آمدنی شو کرنی ہو گی ۔ یعنی زراعت، انڈسٹری یا ڈومیسٹک کام ( کولف ، بے بی سٹر اور بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے ) ۔
زراعت، انڈسٹری یا ڈومیسٹک کام میں ملازم رکھنے کے لیے مالکان کو اپنی بچت ظاہر کرنی ہو گی ۔ مالک انڈسٹریل، زراعت کا ، سنگل ڈومیسٹک کام یا کوآپریٹو سوسائٹی کا مالک ہو سکتا ہے ۔ ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ اپنی گزشتہ سال کی وہ بچت ظاہر کریں جو کہ انہوں نے ڈیکلریشن یا فارم کے زریعے ٹیکسوں کے دفتر میں جمع کروائی تھی ۔ مالک کا بوستا  پاگا، فتوراتو یا بزنس کی صورت میں حاصل کردہ بچت یا فرم کی سالانہ بچت قبول کی جائے گی ۔ ان مالکان کے لیے ضروری ہے کہ یہ کم سے کم سالانہ بچت 30 ہزار یورو شو کریں ۔ ڈومیسٹک کام ( کولف ، بے بی سٹر اور بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے )مالکان کے لیے ضروری ہے کہ انکی آخری سالانہ بچت 20 ہزار یورو سے کم نہ ہو اور یہ مالک ایک فیملی میں صرف خود کام کرتا ہو ، اگر اسی خاندان میں اسکی بیوی یا دوسرا رشتہ دار بھی کام کر رہا ہے تو اس صورت میں بچت 27 ہزار قبول کی جائے گی ۔ مالک کی بچت میں دوسرے رشتہ داروں کی بچت کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ، چاہے وہ مالک کے ساتھ آباد نہ بھی ہوں ، اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ رشتہ دار دوسرے درجے تک ہوں ، یعنی بہن بھائی ۔ اگر مالک معزور ہے یا کسی ایسی بیماری کا شکار ہے جس کیوجہ سے یہ اپنی دیکھبال خود نہیں کر سکتا تو اس صورت میں اس مالک سے سالانہ بچت کا سوال نہیں کیا جائے گا ، یہ فرد امیگریشن میں بچت شو کرنے کے بغیر ملازم رکھ سکتا ہے ۔ ایسے مالکان صرف بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے رکھ سکتے ہیں ۔
اٹلی میں موجود ہونے کی شرط
وہ غیر ملکی جو کہ امیگریشن حاصل کرنا چاہتے ہیں ، ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ 31 دسمبر 2011 سے اٹلی میں مسلسل طور پر موجود ہوں ، مسلسل سے مراد یعنی یہ اس عرصہ میں کہیں دوسرے ممالک میں نہ گئے ہوں ۔ اٹلی میں رہنے کا ثبوت سرکاری محکموں کی طرف سے پیش کیا جائے گا ، یعنی آپ کسی ہسپتال یا ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوئے تھے ، آپ نے stpیا صحت کا کارڈ بنوایا تھا ، کوئی نوٹری پبلک کا فارم لکھا تھا ، اپنی ایمبیسی یا کونصلیٹ سے پاسپورٹ رینیو کروایا تھا ، ثبوت اس وقت پیش کیا جائے گا ، جب آپ تھانے میں یا Sportello Unicoکے دفتر میں سوجورنو کا کنٹریکٹ کرنے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ امیگریشن کا قانون جو کہ کل شائع کیا گیا ہے ، اس میں ثبوت کا کوئی زکر شامل نہیں ہے ، صرف یہ لکھا ہے کہ اگر غیر ملکی نے رقم کی منتقلی کسی ایجنسی سے کی ہے ، یا پھر کوئی چیز خریدی ہے اور اسکے پاس اسکی رسید ہے یا پھر دوسرے فتورے یا بل موجود ہیں تو انہیں ثبوت کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا ۔
نوکری شروع کرنے کی تاریخ
امیگریشن میں درخواست دینے کے لیے مالک اور ملازم کے درمیان نوکری شروع کرنے کی ایک تاریخ لازمی قرار دی گئی ہے اور یہ قانون کے عمل میں آنے کے بعد 3 مہینے پہلے ہونی ضروری قرار دی گئی ہے ، چونکہ یہ قانون 9 اگست کو وجود میں آیا تھا، اس لیے نوکری شروع کرنے کی تاریخ 9 مئی 2012 ہوگی ۔ اس سے کم نہیں ہو سکتی ، اس مدت سے زیادہ لکھی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ مالک ملازم کے ساتھ وقتی یا پھر ہمیشہ کا کنٹریکٹ کر سکتا ہے لیکن اسے فل ٹائم ملازم بھرتی کرنا ہوگا ۔ صرف ڈومیسٹک کام میں مالک کو پارٹ ٹائم ملازم رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ، بشرطیکہ وہ ملازم کو ہفتے میں کم سے کم 20 گھنٹے کے لیے کام دے ۔ یاد رہے کہ ٹیکس جمع کروانے کے لیے قومی کنٹریکٹ کو دیکھا جائے گا اور تمام نوکریوں کے لیے یعنی زراعت، انڈسٹری یا ڈومیسٹک کام ( کولف ، بے بی سٹر اور بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے ) کے لیے کم سے کم ٹیکس جمع کروایا جائے گا ۔
1 ہزار یورو کا ٹیکس جمع کروانا
وہ مالکان جو کہ اس امیگریشن میں ملازم بھرتی کرنا چاہتے ہیں ، ان کے لیے ضروری ہے کہ یہ فارم f24کے زریعے 1000 یورو جمع کروادیں ، اس فارم پر elementi identificativiیا ہزار یورو ٹیکس جمع کروانے کا خانہ بنا دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ مالکان یہ ٹیکس درخواست روانہ کرنے سے قبل جمع کروائیں گے اور یہ ٹیکس واپس نہیں کیا جائے گا ، یعنی امیگریشن نہ ملنے کی صورت میں بھی یہ ٹیکس حکومت کے خزانے میں چلا جائے گا اور مالک کو واپس نہیں کیا جائے گا ۔ یہ ٹیکس امیگریشن کی آخری تاریخ یعنی 15 اکتوبر تک جمع کروایا جا سکتا ہے ۔
کون امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکتا
وہ مالکان جنہیں گزشتہ 5 سالوں میں کوئی قید ہوئی ہے یا پھر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے ۔ یعنی غیر قانونی امیگریشن میں کمائی کی ہے ، طوائف بازاری کا کاروبار کیا ہے یا پھر کم سن بچوں سے کام لیا ہے یا پھر غیر ملکیوں کو غیر قانونی کام کروانے کا جرم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ مالکان جنہوں نے گزشتہ امیگریشن میں غیر ملکیوں کو سوجورنو دلواتے ہوئے انہیں کام نہیں دیا ، یہ مالکان بھی درخواست نہیں دے سکیں گے۔ وہ مالکان جنہوں نے 2009 کی فلسی امیگریشن یا کوٹوں کی امیگریشن میں ملازم بھرتی کرنے کے لیے درخواست دی تھی اور اسکے بعد انہوں نے تھانے میں جا کر سوجورنو کا کنٹریکٹ نہیں کیا اور اسکے بعد روزگار کے دفتر یا پنشن کے دفتر Centro per l’Impiego o l’Inpsمیں ملازم کا اندراج نہیں کروایا ، ایسے مالکان بھی موجودہ امیگریشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ کسی جرم کی سزا بھگت چکے ہیں یا پھر انہیں سزا ہوچکی ہے وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی کی سالمیت کے لیے خطرناک قرار دیے گئے ہیں وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جنہیں عدالت کے پینل کوڈ کے آرٹیکل 380 کے مطابق مجرم ٹھہرایا گیا ہے ، وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جو کہ یورپ کے شنگن کے ممالک کے لیے خطرناک ہیں ، وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے ڈاکہ، چوری یا کوئی ظالمانہ جرم کیا ہے ، وہ بھی درخواست نہیں دے سکیں گے ، وہ غیر ملکی جنہیں"non ammissibile" in Italiaیا اٹلی میں داخل ہونے کی اجازت فراہم نہیں کی گئی ایسے غیر ملکی درخواست نہیں دے سکیں گے۔ اسکے علاوہ یورپ کے ممالک سے segnalazione SISیعنی یورپین لیول پر مجرم ہونے والے غیر ملکی بھی درخواست نہیں دے سکیں گے درخواست روانہ کرنے کا طریقہ کار
مالکان کب درخواست روانہ کریں گے ؟
مالکان درخواست روانہ کرنے کے لیے امیگریشن کی مدت کا خیال رکھیں گے ۔ 15 ستمبر 2012 صبح 8 بجے سے لیکر 15 اکتوبر 2012 رات 12 بجے تک درخواست انٹرنیٹ کے زریعے روانہ کی جائے گی ۔ درخواست روانہ کرنے کے لیے پرانی 2009 کی امیگریشن کی طرح مالک کو وزارت داخلہ کی انٹرنیٹ کی سائٹ www.interno.gov.itمیں اندراج کروانا ہوگا ۔ اسکے بعد امیگریشن سے متعلق فارم پر کرنا ہونگے ، یاد رہے کہ اس امیگریشن میں جلدی کی کوئی شرط نہیں لگائی گئی ، آپ آرام سے 1 مہینے کے دوران درخواست روانہ کر سکتے ہیں ، وہ مالکان اور ملازمین جو کہ لوازمات پورے کریں گے اور ان کے درمیان مالک اور ملازم کا رشتہ ہو گا ، یعنی غیر قانونی ملازم کا مالک لیگل کام شو کرے گا ، اسے  کام کی پرمیسو دی سوجورنو جاری کر دی جائے گی ۔
نوکری سے قبل شرائط
تمام مالکان اور ملازمین کو ہدائت کی جاتی ہے کہ وہ درخواست روانہ کرنے سے قبل یہ دیکھ لیں کہ اگر انکے پاس تمام شرائط موجود ہیں اور وہ لوازمات پورے کر رہے ہیں ۔ یعنی مالک اور ملازم جرائم پیشہ نہیں ہیں ، ملازم 31 دسمبر 2011 سے پہلے اٹلی میں موجود ہے اور انکی نوکری کی تاریخ 9 مئی 2012 سے شروع ہو رہی ہے ۔ 7 ستمبر 2012 سے 1 ہزار یورو کا ٹیکس انہوں نے جمع کروانا ہے اور اسے جمع کروانے کے لیے فارم f24استعمال کرنا ہے ۔
درخواست روانہ کرنا
درخواست روانہ کرنے سے قبل یہ دیکھ لیں اگر آپ نے مالک اور ملازم کی تمام تر تفصیل پر کر دی ہے ، ملازم کی رہائش کا ایڈریس ، ملازم کی نوکری کا لیول اور اسکی تنخواہ وغیرہ، فارم f24ادا کرنے کی تفصیل جو کہ فارم میں لکھی جانی ہے اور اسکے بعد  € 14.62کی ڈاک کی ٹکٹ جس کا کوڈ درج کیا جاتا ہے ۔
درخواست دینے کے بعد
درخواست دینے کے بعد مالکان نوکری کے تمام تر لوازمات پورے کریں گے ، یعنی Uniemens, DMAGدفتر میں اندراج کروائیں گے اور ماہانہ ٹیکس جمع کروائیں گے ۔ زراعت، انڈسٹری اور کمرشل کام کے مالکان 16 نومبر 2012 کو ملازم کے تمام تر ٹیکس جمع کروائیں گے ، جن میں contributi Inps, addizionali regionali e comunali, eccکے ٹیکس شامل ہیں ، یعنی یہ مالکان ایک عام ملازم کی طرح تمام محکموں کے ٹیکس ، انپس، ریجنل ٹیکس اور کمونے کے ٹیکس جمع کروائیں گے ، یہ مالکان ملازم کے کنٹریکٹ کے مطابق اسکی تنخواہ اور لیول کے مطابق ٹیکس جمع کروائیں گے ۔ انہیں ملازم کے کم سے کم 6 مہینوں کے ٹیکس جمع کروانے ہونگے کیونکہ صاف ظاہر کہ اگر انہوں نے مئی میں نوکری کی تاریخ شروع کی تھی تو اکتوبر تک 6 مہینے بنتے ہیں ۔ اسکے بعد ڈومیسٹک کام کے مالکان ( کولف ، بے بی سٹر اور بادانتے یا ضعیفوں کی دیکھبال کرنے والے ) انپس کی رسیدیں جمع کروائیں گے جو کہ انہیں انپس کے ادارے MAVکی طرف سے روانہ کی جائیں گی ۔ اسکے بعد تھانے والے غیر ملکی اور مالک کے ساتھ سوجورنو کا کنٹریکٹ کریں گے اور تھانے والے یا Sportello Unico per l’immigrazioneوالے روزگار کے دفترex DPLکی رائے حاصل کریں گے ، روزگار کا دفتر تمام کاغذات کی پڑتال کرے گا ۔ مالک کے ساتھ سوجورنو کا کنٹریکٹ کرنے کے بعد روزگار کے دفتر اور انپس کو بھی اس کنٹریکٹ کے بارے میں بتا دیا جائے گا ، اسکے بعد ملازم یا غیر ملکی کو ایک فارم 209 جاری کر دیا جائے گا ، غیر ملکی اس فارم کے زریعے ڈاک خانے میں جائے گا اور اپنے متعلقہ تھانے سے کام کی پرمیسو دی سوجورنو کے لیے اپلائی کرے گ

امیگریشن کون حاصل نہیں کرے گا ۔ وزارت داخلہ

اٹلی کی وزرات داخلہ نے ایک حکم کے زریعے تمام تھانوں کو واضع کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں صحت کی سوجورنو کے ساتھ آباد ہیں ، یا پھر انکے پاس تعلیم کی سوجورنو ہے ، یا پھر انکے پاس موسمی ملازمت کی سوجورنو ہے اور یا پھر انکے پاس سیاسی پناہ کے انتظار یا attesa asilo politicoہے ، یہ تمام غیر ملکی موجودہ امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ اس حکم یا سرکولو کا نمبر circolare n. 6410 del 27 luglio 2012ہے ۔ اٹلی کی موجودہ امیگریشن کے قانون کا نام decreto Legislativo 16 luglio 2012 n.109ہے اور یہ صرف یورپین یونین کے قانون پر عمل پیرا ہونے کے لیے وجود میں آیا ہے ۔ اس امیگریشن کے زریعے صرف  غیر یورپین ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل کیا جائے گا ۔ یہ امیگریشن 15 ستمبر 2012 سے لیکر 15 اکتوبر 2012 تک یعنی ایک مہینے کے لیے کھولی جائے گی ۔ اس امیگرشن میں غیر ملکی کو ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ اٹلی میں 31 دسمبر 2011 سے پہلے اٹلی میں داخل ہوا تھا ۔ مالک کو غیر ملکی کے ساتھ  کم ازکم 3ماہ کا کنٹریکٹ کرنا ہوگا ، یعنی مالک بتائے گا کہ اسکا ملازم اسکے ساتھ 9 مئی 2012 سے کام کر رہا ہے ۔ نئے سرکولر کے مطابق یہ بات ظاہر کر دی گئی ہے کہ اس امیگریشن میں صرف غیر قانونی تارک وطن یا clandestinoدرخواست جمع کروا سکے گا ۔ نئے سرکولر میں یہ ظاہر کیا گيا ہے وہ غیر ملکی جن کے پاس ایسی سوجورنو موجود ہے جو کہ کام کے لیے جاری نہیں کی گئی،  ایسے غیر ملکی نئی امیگریشن میں حصہ اس لیے نہیں لے سکتے کیونکہ یہ صرف ان غیر ملکیوں کے لیے کھولی جارہی ہے جو کہ اٹلی میں کام یا مزدوری کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ وہ غیر ملکی جن کے پاس کسی دوسری قسم کی سوجورنو ہے یا پھر سوجورنو رینیو کروانے کی رسید ہے ، یہ غیر ملکی بھی موجودہ امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ موجودہ امیگریشن کے لیے ضروری ہے کہ آپ غیر قانونی ہوں اور اسکے بعد آپ کے پاس تمام لوازمات موجود ہوں

1 ہزار یورو جمع کروانے کے لیے انتظار کریں

روم۔ 6 ستمبر 2012 ۔۔۔ تمام خاندان، نجی ادارے اور غیر ملکیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 1 ہزار یورو کی رقم جمع کروانے کے لیے انتظار کریں ۔ وزارت داخلہ نے ایک سرکولر کے زریعے ٹیکسوں کے دفتر کو اجازت دی تھی کہ وہ 7 ستمبر سے 1 ہزار یورو جمع کروانے کے لیے ایک فارم کے کوڈ جاری کر دیں اور ٹیکسوں کی ایجنسی نے احکام کے مطابق یہ کوڈ جاری کر دیے ہیں ۔ تمام مالکان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ امیگریشن کے قانون کا انتظار کریں ، جب تک یہ قانون Gazzetta ufficiale  یا قانونی رجسٹر میں نہیں شائع ہو جاتا ، اس وقت تک 1 ہزار یورو جمع کروانا بے وقوفی ہو گی ۔ سرکاری رجسٹر میں یہ قانون ابھی تک آجانا چاہئے تھا کیونکہ اس پر وزارت داخلہ ، وزارت معیشت ، وزارت مین پاور اور وزارت انٹیگریشن کے دستخط ہو چکے ہیں ۔ اس قانون کو غور سے پڑھنے سے پتا چلے گا کہ کونسا غیر ملکی اس امیگریشن میں حصہ لے سکتا ہے ۔ اس قانون کی چیدہ چیدہ چیزیں ہم شائع کر چکے ہیں لیکن اسکے باوجود ایسی باریکیاں موجود ہیں جو کہ اپلائی کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔ اس لیے تمام مالکان اور غیر ملکیوں سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ ابھی 1 ہزار یورو کی رقم جمع نہ کروائیں اور چند دن انتطار کریں ۔ اس سے قبل ہم نے ٹیکس جمع کروانے کے لیے مضمون لکھا ہے لیکن ساتھ ہی ہم قانون کا انتطار بھی کر رہے ہیں ، استرانیری ان اطالیہ کے امیگریشن کے صحافی پاسکا نے کہا ہے کہ قانون شائع ہونے کا انتظار کیا جائے اور 1 ہزار یورو کی رقم جیب میں تیار رکھی جائے ، اسے ٹیکسوں کے دفتر میں ابھی جمع کروانے کے لیے تھوڑا سا انتظار کرنا عقلمندی ہو گی

Thursday, September 06, 2012

Important information for companies (IMMIGRATION 2012)

In order to qualify to apply for regularisation of their illegal immigrant workers, companies officially registered in Italy must have legal representatives who are either: Italian citizens, EU citizens or non-EU citizens who are holders of the EC long term residence permit (Carta di Soggiorno).
A company whose legal representative doesn’t belong to any of the above categories will not be allowed to regularise its workers.

If you are a non-EU citizen without the EC long term residence permit, but you own a company and would like to regularise your workers, then you must appoint a legal representative with the EC long term residence permit, or an Italian citizen, or an EU citizen.

The Chamber of Commerce must be notified telematically of the appointment of the company’s new legal representative within 30 days.

Please note that the legal representative doesn’t necessary have to own the company. He/she can just be a legal Human Resource Representative whose duties are limited to hiring and managing workers. And you are not obliged to pay such a person anything.

It’s important to have a legal representative who meets the requirements because this is the person who will officially sign the applications for regularisation of the company’s workers.

ITALY IMMIGRATION 2012 (Documents to prove presence in Italy)

In order to be regularised, an illegal immigrant worker must have been in Italy by 31st December 2011.
The immigrant will be required to prove it by showing documents issued by public authorities. Some of the documents one can use to prove presence in Italy by 31st December 2011 include: medical certificate from an hospital in case you were hospitalised or went to the Emergency Unit (Pronto Soccorso); a passport either issued or renewed by your Embassy in Italy; an expired Permit of Stay in case you previously had one but failed to renew it, a notarial act, etc.

ITALY IMMIGRATION 2012

The Inter-Ministerial Decree with details about regularisation of illegal immigrant workers in Italy is ready and will be published in the Official Gazette within days.

It confirms that applications will be submitted from 15th September 2012 by logging on to the website of Ministry of Home Affairs.
Applicants will have to indicate on the online application forms the personal data of the employer, the personal data of the worker, and details about the work contract.

The employer will self-certify that the worker has been working for them for at least three months. The employer will also have to self-certify their income.

The application fee of 1000 Euros will be paid using a special form called “F24 versamenti con elementi identificativi”. This form will soon be published on the websites of the Italian Revenue Agency (Agenzia delle Entrate); INPS and Ministry of Home Affairs.

The application fee will not be refunded if the application is rejected.

In order to apply for regularisation of a worker, the employer (physical person or firm) will have to prove that they have an annual income that’s not lower than 30,000 Euros.

A slightly lower income is required of those applying to regularise domestic workers. An employer who would like to regularise their domestic worker is required to have an annual income of 27,000 Euros. In a single income family, the employer is required to have an annual income of 20,000 Euros.

The required income of course increases depending on the number of workers to be regularised.

Both the employer and the worker will have to jointly self-certify that the worker has been paid the salary arrears of six months. The salary payable must not be less than the minimum salary provided by the applicable National Collective Agreement.

It will only be possible to submit the application for regularisation after proving that all the pending debts and social security contributions have been paid.

Further information will be available after the publication of the Inter-Ministerial Decree in the Official Gazette.
 

Complete European asylum system, ALDE tells EU

Alliance of Liberals and Democrats for Europe (ALDE) has called for a serious commitment to put in place the European asylum system.
The deadline for the adoption of the legislative package for the creation of a Common European Asylum System, set for 2012 by the Stockholm Programme, is rapidly approaching.

ALDE yesterday held a seminar Brussels, Belgium in order to reflect upon possible ways of having more common responsibilities and burden-sharing in the EU asylum system.

Nadja Hirsch from Germany said: "Given the crisis of asylum systems within the EU and the shortcomings of the Dublin-II scheme, it is high time to think about innovative ways - such as for instance the introduction of a European distribution key- which could lead to a fairer allocation of asylum-seekers among Member States. We cannot construct a Common European Asylum System if we deny our common responsibility for the people who seek refuge here."

The establishment of a sound Common European Asylum System based on solidarity and responsibility has always been one of the priorities of the ALDE group.

Vice-chairperson of the Civil liberties committee Sophie in't Veld from the Netherlands said: "Member States, instead of paying lip-service only, should show real commitment to complete the European asylum system. Emphasis should be put on equal chances to be admitted to the EU and a fair burden sharing with regard to asylum seekers among the Member States."

Be informed before you apply for regularisation

Before you decide to submit your application for regularisation, please make sure you and your employer meet all the requirements.
We have been answering several questions from our readers about regularisation of illegal immigrant workers in Italy and will continue doing so in the coming days. CLICK HERE TO SEE OUR LEGAL Q&A SECTION.


It’s important to be informed in order to carefully prepare all that is required and follow the right procedure in submitting the application.

This is a costly exercise. The application fee alone is 1000 Euros. Other expenses include paying the social security contributions and taxes. It is therefore wise to ensure that you and your employer are eligible in order to avoid spending money if your application is most likely to be rejected.

Many who have not informed themselves of requirements and conditions for regularisation will submit applications which will certainly be rejected.

If you have any doubts, please seek the help of Patronati (Benevolent Institutions). These offices are in each city (they normally share premises with trade unions such as CGIL, UIL, CISL, etc.), and have immigration experts who are trained to handle all immigration matters. Above all, they provide their services free of charge.

Regularisation - Application fee to be paid from 7 September

The application fee of 1000 Euros will be paid using a special form called “F24 versamenti con elementi identificativi”.

Explaining how to fill in the form, the Italian Revenue Agency said that on the section "CONTRIBUENTE", fill in the personal data of the employer making the payment together with their fiscal code.

On the section "ERARIO ED ALTRO", fill in the name(s) of worker(s) to be regularised. If applying to regularise more than one worker, use a separate line for each worker.

On the section "tipo", please type in “R” while on the section "elementi identificativi" type in the passport number of the worker to be regularised. In case the worker doesn’t have a passport, type in the number of an equivalent document. Should the document’s number have more than 17 digits, please indicate the first 17.

On the section "codice", employers of domestic workers must type in “REDO” while all other employers must type in “RESU”.

On the section "anno di riferimento",  type in “2012” while on the section “Importo a debito versati” type in  “1000,00.”

Please note that the payment can’t be done before 7th September 2012 since the tax code will only become operational from that date.
Application fee for regularisation of illegal immigrant workers in Italy will be paid from 7th September 2012.

امیگریشن کون حاصل نہیں کرے گا ۔ وزارت داخلہ

ٹلی کی وزرات داخلہ نے ایک حکم کے زریعے تمام تھانوں کو واضع کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں صحت کی سوجورنو کے ساتھ آباد ہیں ، یا پھر انکے پاس تعلیم کی سوجورنو ہے ، یا پھر انکے پاس موسمی ملازمت کی سوجورنو ہے اور یا پھر انکے پاس سیاسی پناہ کے انتظار یا attesa asilo politicoہے ، یہ تمام غیر ملکی موجودہ امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ اس حکم یا سرکولو کا نمبر circolare n. 6410 del 27 luglio 2012ہے ۔ اٹلی کی موجودہ امیگریشن کے قانون کا نام decreto Legislativo 16 luglio 2012 n.109ہے اور یہ صرف یورپین یونین کے قانون پر عمل پیرا ہونے کے لیے وجود میں آیا ہے ۔ اس امیگریشن کے زریعے صرف  غیر یورپین ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل کیا جائے گا ۔ یہ امیگریشن 15 ستمبر 2012 سے لیکر 15 اکتوبر 2012 تک یعنی ایک مہینے کے لیے کھولی جائے گی ۔ اس امیگرشن میں غیر ملکی کو ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ اٹلی میں 31 دسمبر 2011 سے پہلے اٹلی میں داخل ہوا تھا ۔ مالک کو غیر ملکی کے ساتھ  کم ازکم 3ماہ کا کنٹریکٹ کرنا ہوگا ، یعنی مالک بتائے گا کہ اسکا ملازم اسکے ساتھ 9 مئی 2012 سے کام کر رہا ہے ۔ نئے سرکولر کے مطابق یہ بات ظاہر کر دی گئی ہے کہ اس امیگریشن میں صرف غیر قانونی تارک وطن یا clandestinoدرخواست جمع کروا سکے گا ۔ نئے سرکولر میں یہ ظاہر کیا گيا ہے وہ غیر ملکی جن کے پاس ایسی سوجورنو موجود ہے جو کہ کام کے لیے جاری نہیں کی گئی،  ایسے غیر ملکی نئی امیگریشن میں حصہ اس لیے نہیں لے سکتے کیونکہ یہ صرف ان غیر ملکیوں کے لیے کھولی جارہی ہے جو کہ اٹلی میں کام یا مزدوری کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ وہ غیر ملکی جن کے پاس کسی دوسری قسم کی سوجورنو ہے یا پھر سوجورنو رینیو کروانے کی رسید ہے ، یہ غیر ملکی بھی موجودہ امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ موجودہ امیگریشن کے لیے ضروری ہے کہ آپ غیر قانونی ہوں اور اسکے بعد آپ کے پاس تمام لوازمات موجود ہوں

امیگریشن کیسے حاصل کرنی ہے

وہ ادارے اور خاندان جو کہ غیر ملکی ورکروں سے غیر قانونی کام لے رہے ہیں ، اب انہیں فکر مند نہیں ہونا ہوگا ، یہ لوگ ان غیر ملکیوں کو لیگل کرتے ہوئے انکے لیے پرمیسو دی سوجورنو یا ورکا پرمٹ حاصل کر سکیں گے ۔ اٹلی کی وزرا کی کونصل نے 6 جولائی کے روز یورپین قانون 2009/52/CEکو اپناتے ہوئے تمام ان غیر ملکیوں کو لیگل کرنے کا قانون پاس کیا ہے جو کہ اٹلی میں غیر قانونی کام کر رہے ہیں ۔ اس قانون پر اٹلی کے صدر نے دستخط کر دیے ہیں اور اب جلد یہ قانون Gazzetta Ufficialeیا سرکاری رجسٹر میں آجائے گا ۔ تمام کام کے مالکان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ 15 ستمبر سے لیکر 15 اکتوبر تک کے وقت میں اپنے ورکر غیر ملکی کو لیگل کروا لیں اور اسے سوجورنو دلوا دیں ۔ مالکان میں وہ غیر ملکی بھی شامل ہیں ، جن کے پاس کارتا دی سوجورنو موجود ہے ۔ تمام مالکان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ یہ ثابت کریں کہ غیر ملکی 15 ستمبر سے قبل انکے پاس کم سے کم 3 مہینوں سے کام کر رہا ہے ۔ کام کا کنٹریکٹ فل ٹائم ہونا لازمی ہے لیکن اگر غیر قانونی ورکر ڈومیسٹک کام کررہا ہے تو اس صورت میں پارٹ ٹائم 20 گھنٹے پر ہفتہ کا کنٹریکٹ بھی قابل قبول ہوگا ۔ غیر ملکیوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنے کاغذات کے زریعے یہ ثابت کریں کہ وہ اٹلی میں 31 دسمبر 2011 سے رہائش پزیر ہیں یا موجود ہیں ۔ مدت کا یہ قانون اس لیے رکھا گیا ہے تا کہ دوسرے ممالک سے غیر ملکی اٹلی میں آکر کاغذات اپلائی نہ کرسکیں اور ان غیر ملکیوں کا حق نہ مار سکیں جو کہ اٹلی میں چھپ کر کام کر رہے ہیں اور انہیں لیگل ہونے کی ضرورت ہے ۔ وہ مالکان جنہیں گزشتہ 5 سالوں میں کوئی قید ہوئی ہے یا پھر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے ۔ یعنی غیر قانونی امیگریشن میں کمائی کی ہے ، طوائف بازاری کا کاروبار کیا ہے یا پھر کم سن بچوں سے کام لیا ہے یا پھر غیر ملکیوں کو غیر قانونی کام کروانے کا جرم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ مالکان جنہوں نے گزشتہ امیگریشن میں غیر ملکیوں کو سوجورنو دلواتے ہوئے انہیں کام نہیں دیا ، یہ مالکان بھی درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ کسی جرم کی سزا بھگت چکے ہیں یا پھر انہیں سزا ہوچکی ہے وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی کی سالمیت کے لیے خطرناک قرار دیے گئے ہیں وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جنہیں عدالت کے پینل کوڈ کے آرٹیکل 380 کے مطابق مجرم ٹھہرایا گیا ہے ، وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جو کہ یورپ کے شنگن کے ممالک کے لیے خطرناک ہیں ، وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ ہر غیر ملکی کو لیگل کروانے کے لیے مالک کو 1000 یورو ادا کرنا ہونگے ۔ یہ رقم ٹیکسوں کے زریعے واپس نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ رقم امیگریشن کے لیے وقف کی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ مالک کو ظاہر کرنا ہوگا کہ اس نے اپنے ملازم کے تمام تر ٹیکس جمع کروا دیے ہیں ۔ مالک کو کم سے کم 6 ماہ کے ٹیکس یا کام کی تمام تر مدت کے ٹیکس ادا کرنا ہونگے ۔ تمام لوازمات کو جاننے کے لیے آپ کو چند ہفتے انتظار کرنا ہوگا ۔ سرکاری رجسٹر میں جب امیگریشن کا قانون آجائے گا تو اسکے 20 دن بعد تمام تر لوازمات شا‏ئع کر دیے جائیں گے ۔ امیگریشن کی درخواست شاید ٹیلی میٹک طریقے سے دی جائے گی ۔ ٹیکسوں کی ادائیگی، مالک کی سالانہ بچت اور دوسرے لوازمات کو جاننے کے لیے آزاد کو پڑھتے رہیں ۔ میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ان حضرات سے بچیں جو کہ کمونٹی کے چوہدری بنتے ہیں اور آپ لوگوں کو کمزور سمجھ کر ہزاروں یورو چھینتے ہوئے یا تو ڈکار مار دیتے ہیں یا پھر غائب ہو جاتے ہیں ۔ آپ لوگ اٹلی کی مزدور یونین کے امیگریشن کے دفاتر سے رجوع کریں

پاکستان ایمبیسی کے تارکین وطن کے لیے قوانین و ہدایات

 پاکستان ایمبیسی روم کے بلیک بورڈ پر چند قوانین و ہدایات موجود ہیں جو کہ تارکین وطن کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔
۔ وہ حضرات جنکی شریک حیات غیر ملکی ہیں ، وہ اپنی بیوی کا POCیا پاکستان اوریجن کارڈ بنوا سکتے ہیں ۔
۔ تمام اہل وطن کو بتایا جاتا ہے کہ یہ سفارت خانہ انکا اپنا ہے ، اس لیے وہ کسی بھی ایجنٹ کے بغیر اپنا کام کروا سکتے ہیں ۔
۔ نارمل پاسپورٹ بنانے کی فیس 40 یورو ہے اور اسکی واپسی 45 دن میں ہوگی ۔
۔ ارجنٹ پاسپورٹ بنانے کی فیس 70 یورو ہے اور اسکی واپسی 15 دنوں میں ہو گی ۔
۔ اگر آپ کا پاسپورٹ پہلی دفع گم ہوا ہے تو اسکی فیس 80 یورو ہو گی اور اگر آپ کو یہ پاسپورٹ ارجنٹ چاہئے تو اس صورت میں فیس 140 یورو ہو گی ۔
۔ اگر آپ کا پاسپورٹ دوسری  دفع گم ہوا ہے تو اسکی فیس 160 یورو ہو گی اور اگر آپ کو یہ پاسپورٹ ارجنٹ چاہئے تو اس صورت میں فیس 280 یورو ہو گی ۔
۔ مشین ریڈ ایبل بنوانے کے لیے آپکو پرانا پاسپورٹ یا لاسٹ رپورٹ دینی ہوگی، نادرا کا اصل شناختی کارڈ ، 18 سال سے کم عمر ہونے کی صورت میں " ب فارم " اور والدین کے شناختی کارڈ کی کاپیاں ، اٹالین کاغذات ( اگر موجود ہیں ) تمام کاغذات کی فوٹو کاپیاں

۔ اٹالین ویزہ حاصل کرنے کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے اور ویزے اپلائی کرنے کا وقت صبح 30۔09 سے لیکر 30۔12 بجے تک ہے ۔
۔ وہ پاکستانی جنہیں ملک بدر کیا جا رہا ہے وہ ایمبیسی کے ہیڈ آف چانسلری شہباز کھوکھر سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ، انہیں ایمبیسڈر کی طرف سے Liasion Officerمقرر کیا گیا ہے ۔

امیگریشن میں تمام غیر ملکی قسمت آزمائیں

 Fاسترانیری ان اطالیہ کی وکیل ماشا سالواتورے نے آزاد کے ایڈیٹر اعجاز احمد کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے موجودہ امیگریشن کے قانون میں کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں ریگولر یا قانونی طور پر کسی مالک کے پاس کام کر رہے ہیں ، وہ امیگریشن حاصل کر سکتے ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے ایک سرکولر یا قانون کے زریعے یہ بھی کہا ہے کہ وہ غیر ملکی اس امیگریشن میں سوجورنو حاصل کر سکتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہوں ، یعنی کسی قسم کی سوجورنو والے یا پھر سوجورنو کی رسید والے امیگریشن میں اپلائی نہیں کر سکتے ۔ ہمارا مشورہ ہے کہ تمام غیر ملکی جو کہ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ وہ کسی مالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، وہ امیگریشن میں اپلائی کردیں ۔ اب رہا سوال کہ انکے پاس سیاسی پناہ حاصل کرنے کی ، تعلیم کی یا پھر موسمی سوجورنو ہے تو اپلائی کرنے کے بعد یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ انکے پاس سوجورنو تو موجود تھی لیکن اس سوجورنو پر انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی ، ان غیر ملکیوں کو سوجورنو نہ ملے تو وہ عدالت میں کیس کر سکتے ہیں کیونکہ انکے ساتھ غیر مساوی سلوک کیا گیا ہے ، یعنی غیر قانونی امیگرنٹس کو سوجورنو جاری کی جا رہی ہے اور دوسرے غیر ملکیوں کو باہر رکھا جا رہا ہے ۔ یورپین قانون کے مطابق یہ امیگریشن غیر قانونی کام کو قانونی کرنے کے لیے کھل رہی ہے ۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ تمام غیر ملکی چاہے وہ غیر قانونی ہیں ، تعلیم کی سوجورنو والے ہیں ، موسمی سوجورنو والے ہیں یا پھر ایسی سوجورنو کے مالک ہیں ، جس پر کام کرنے کی اجازت نہیں ، یہ تمام 15 ستمبر سے اپلائی کردیں ، بشرطیکہ انکے پاس مالک اور اٹلی میں رہنے کے ثبوت ہوں ۔ یاد رہے کہ ہم صرف مشورہ دے رہے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ سوجورنو والے غیر ملکیوں کو سوجورنو جاری نہ کی جائے لیکن اگر انکے پاس مواقع موجود ہیں تو وہ اپلائی ضرور کریں ۔ اگر انہوں نے کوٹوں کا انتظار کیا تو انکے لیے کافی مسائل ہونگے

امیگریشن کے لیے ٹیکس 7 ستمبر سے جمع کروایا جائے گا

 اٹلی کی ٹیکسوں کی سرکاری ایجنسی Agenzia delle Entrateنے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ امیگریشن کا  ایک ہزار کا ٹیکس 7 ستمبر 2012 سے جمع کراویا جائے گا ۔ اس ٹیکس کو جمع کروانے کے لیے مشہور فارم F24استعمال کیا جائے گا ۔ اس فارم میں ایک خانہ ہو گا ، جس میں یہ لکھا ہوگا کہ یہ ٹیکس امیگریشن حاصل کرنے والے مالکان جمع کروا رہے ہیں ۔ ٹیکسوں کی ایجنسی نے بتایا ہے کہ خانہ CONTRIBUENTEمیں مالک کا نام ، فیملی نام اور تاریخ پیدائش وغیرہ شائع کی جائے گی  اور اس کا کودیچے فسکالے یا ٹیکس نمبر لکھا جائے گا  اور مالک ظاہر کرے گا کہ وہ امیگریشن کے لیے 1 ہزار یورو کا ٹیکس جمع کروا رہا ہے ۔ ERARIO ED ALTROوالے خانے میں مالک  اپنے ملازمین کی تعداد کے بارے میں زکر کرے گا اور اگر اس نے ایک سے زیادہ ملازم بھرتی کرنے ہیں تو اسکے لیے اسے ہر لائن میں ملازم کے بارے میں لکھنا ہو گا ۔ اسکے بعد tipoوالے خانے میں اٹالین حرف Rلکھا جائے گا ۔ اسکے بعد elementi identificativiمیں ملازم کے پاسپورٹ کا نمبر درج کیا جائے گا اگر اس کے نمبر کے حروف 17 سے زیادہ ہیں تو آپ صرف پہلے 17 حروف درج کر دیں ۔ اسکے بعد خانہ codiceمیں ڈومیسٹک ملازمین کے مالکان REDOلکھیں گے اور باقی تمام ملازمین کے لیے یعنی زراعت، انڈسٹری اور کمرشل ملازمین کے لیےRESUلکھا جائے گا ۔ اسکے بعد سال والے خانے anno di riferimentoمیں سال 2012 درج کیا جائے گا ۔ اسکے بعد
Importo a debito versatiمیں 1000,00.یعنی ایک ہزار یورو درج کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ فارم ایف 24 بنک یا کسی مزدور یونین یا کمرچالستا سے مل جاتا ہے ، اس میں غلطی نہ کریں اور دیہان سے پر کریں ۔ کسی ماہر کی مدد لینا بہتر ہوگا ۔

امیگریشن کے قانون کے لوازمات مکمل کر دیے گئے


روم۔ 28 اگست 2012 ۔۔۔ 15 ستمبر کو کھلنے والی امیگریشن کے قانون کے لوازمات مکمل کر دیے گئے ہیں اور اب جلد اسے شائع کر دیا
 جائے گا ۔ اس قانون میں امیگریشن کے قانون کی تمام تر باریکیاں شامل ہیں جو کہ مالکان کے لیے ضروری تھیں ۔ اٹلی کے تمام وزرا نے اس پر دستخط کر دیے ہیں اور اب چند دنوں میں اسے عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا ۔ وزارت داخلہ نے کنفرم کر دیا ہے کہ امیگریشن کی درخواستیں 2009 کی طرح انٹرنیٹ کے زریعے جمع کروائی جائیں گی اور یہ سائٹ وزارت داخلہ کی ہو گی ۔ الیکٹرانک فارم میں مالک اور ملازم کی تفصیل بیان کی جائے گی ۔ اس میں مالک کی سالانہ بچت اور کنٹریکٹ کا زکر کیا جائے گا اور مالک لکھے گا کہ وہ اس ملازم کے ٹیکس 3 مہینوں کے لیے جمع کروا چکا ہے ۔ مالک اپنی سالانہ بچت کو اپنی زمہدرای کی بنا پر لکھے گا ۔ یعنی حلفیہ بیان دے گا ۔ اسکے بعد 1 ہزار یورو کا ٹیکس ایک فارم کے زریعے جمع کروایا جائے گا اور اس فارم کا نام F24  ہے ۔ 1 ہزار یورو کا ٹیکس جعع کروانے کے لیے ٹیکسوں کے دفتر’Agenzia delle Entrate ، انپس کے دفتر اور وزارت داخلہ کی انٹرنیٹ کی سائٹ کے زریعے چند دنوں میں ہدایات جاری کر دی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ غیر ملکی کی درخواست قبول نہ ہو نے کی صورت میں بھی یہ ایک ہزار کا ٹیکس واپس نہیں کیا جائے گا ۔ ایک شخص یا ایک ادارہ غیر ملکی ورکر کو رکھ سکتا ہے ۔ مالک کی سالانہ بچت یعنی اسکی تنخواہ یا کمائی fatturato30 ہزار یورو ہونی ضروری ہے ۔ وہ مالک جو کہ ایک ڈومیسٹک ورکر کو کام پر رکھے گا ، اسے ڈسکاؤنٹ کی جائے گی ۔ اگر گھر کا مالک صرف ایک کمانے والا ہے تو اس صورت میں اسکی سالانہ بچت 20 یورو سالانہ ہونی چاہئے ، اگر ایک سے زیادہ افراد فیملی میں موجود ہیں تو اس صورت میں 26 ہزار یورو ہونی لازمی ہے ، لازمی بات ہے کہ اگر ایک فیملی ایک سے زیادہ ورکر بھرتی کرے گی تو اسکی سالانہ بچت بھی زیادہ طلب کی جائے گی ۔ آخری 6 مہینوں کےفنڈ کم سے کم  سالانہ بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے ادا کیے جائیں گے ۔ اس مقصد کے لیے مالک اور ملازم ملکر ایک حلفیہ بیان یاautocertificazioneدیں گے ۔ امیگریشن حاصل کرنے کے لیے ضروری ہو گا کہ مالک تمام تر ٹیکس پہلے جمع کروائے ورنہ یہ امیگریشن کے لیے درخواست نہیں جمع کروا سکے گا ۔ ان تمام تر تفصیلات کے علاوہ بہتر ہو گا کہ ہم وزرا کے قانون کا انتظار کریں جو کہ چند دنوں میں شائع کیا جا رہا ہے