Thursday, September 06, 2012

امیگریشن کے لیے ٹیکس 7 ستمبر سے جمع کروایا جائے گا

 اٹلی کی ٹیکسوں کی سرکاری ایجنسی Agenzia delle Entrateنے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ امیگریشن کا  ایک ہزار کا ٹیکس 7 ستمبر 2012 سے جمع کراویا جائے گا ۔ اس ٹیکس کو جمع کروانے کے لیے مشہور فارم F24استعمال کیا جائے گا ۔ اس فارم میں ایک خانہ ہو گا ، جس میں یہ لکھا ہوگا کہ یہ ٹیکس امیگریشن حاصل کرنے والے مالکان جمع کروا رہے ہیں ۔ ٹیکسوں کی ایجنسی نے بتایا ہے کہ خانہ CONTRIBUENTEمیں مالک کا نام ، فیملی نام اور تاریخ پیدائش وغیرہ شائع کی جائے گی  اور اس کا کودیچے فسکالے یا ٹیکس نمبر لکھا جائے گا  اور مالک ظاہر کرے گا کہ وہ امیگریشن کے لیے 1 ہزار یورو کا ٹیکس جمع کروا رہا ہے ۔ ERARIO ED ALTROوالے خانے میں مالک  اپنے ملازمین کی تعداد کے بارے میں زکر کرے گا اور اگر اس نے ایک سے زیادہ ملازم بھرتی کرنے ہیں تو اسکے لیے اسے ہر لائن میں ملازم کے بارے میں لکھنا ہو گا ۔ اسکے بعد tipoوالے خانے میں اٹالین حرف Rلکھا جائے گا ۔ اسکے بعد elementi identificativiمیں ملازم کے پاسپورٹ کا نمبر درج کیا جائے گا اگر اس کے نمبر کے حروف 17 سے زیادہ ہیں تو آپ صرف پہلے 17 حروف درج کر دیں ۔ اسکے بعد خانہ codiceمیں ڈومیسٹک ملازمین کے مالکان REDOلکھیں گے اور باقی تمام ملازمین کے لیے یعنی زراعت، انڈسٹری اور کمرشل ملازمین کے لیےRESUلکھا جائے گا ۔ اسکے بعد سال والے خانے anno di riferimentoمیں سال 2012 درج کیا جائے گا ۔ اسکے بعد
Importo a debito versatiمیں 1000,00.یعنی ایک ہزار یورو درج کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ فارم ایف 24 بنک یا کسی مزدور یونین یا کمرچالستا سے مل جاتا ہے ، اس میں غلطی نہ کریں اور دیہان سے پر کریں ۔ کسی ماہر کی مدد لینا بہتر ہوگا ۔

0 comments: