Thursday, September 06, 2012

امیگریشن کیسے حاصل کرنی ہے

وہ ادارے اور خاندان جو کہ غیر ملکی ورکروں سے غیر قانونی کام لے رہے ہیں ، اب انہیں فکر مند نہیں ہونا ہوگا ، یہ لوگ ان غیر ملکیوں کو لیگل کرتے ہوئے انکے لیے پرمیسو دی سوجورنو یا ورکا پرمٹ حاصل کر سکیں گے ۔ اٹلی کی وزرا کی کونصل نے 6 جولائی کے روز یورپین قانون 2009/52/CEکو اپناتے ہوئے تمام ان غیر ملکیوں کو لیگل کرنے کا قانون پاس کیا ہے جو کہ اٹلی میں غیر قانونی کام کر رہے ہیں ۔ اس قانون پر اٹلی کے صدر نے دستخط کر دیے ہیں اور اب جلد یہ قانون Gazzetta Ufficialeیا سرکاری رجسٹر میں آجائے گا ۔ تمام کام کے مالکان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ 15 ستمبر سے لیکر 15 اکتوبر تک کے وقت میں اپنے ورکر غیر ملکی کو لیگل کروا لیں اور اسے سوجورنو دلوا دیں ۔ مالکان میں وہ غیر ملکی بھی شامل ہیں ، جن کے پاس کارتا دی سوجورنو موجود ہے ۔ تمام مالکان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ یہ ثابت کریں کہ غیر ملکی 15 ستمبر سے قبل انکے پاس کم سے کم 3 مہینوں سے کام کر رہا ہے ۔ کام کا کنٹریکٹ فل ٹائم ہونا لازمی ہے لیکن اگر غیر قانونی ورکر ڈومیسٹک کام کررہا ہے تو اس صورت میں پارٹ ٹائم 20 گھنٹے پر ہفتہ کا کنٹریکٹ بھی قابل قبول ہوگا ۔ غیر ملکیوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنے کاغذات کے زریعے یہ ثابت کریں کہ وہ اٹلی میں 31 دسمبر 2011 سے رہائش پزیر ہیں یا موجود ہیں ۔ مدت کا یہ قانون اس لیے رکھا گیا ہے تا کہ دوسرے ممالک سے غیر ملکی اٹلی میں آکر کاغذات اپلائی نہ کرسکیں اور ان غیر ملکیوں کا حق نہ مار سکیں جو کہ اٹلی میں چھپ کر کام کر رہے ہیں اور انہیں لیگل ہونے کی ضرورت ہے ۔ وہ مالکان جنہیں گزشتہ 5 سالوں میں کوئی قید ہوئی ہے یا پھر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے ۔ یعنی غیر قانونی امیگریشن میں کمائی کی ہے ، طوائف بازاری کا کاروبار کیا ہے یا پھر کم سن بچوں سے کام لیا ہے یا پھر غیر ملکیوں کو غیر قانونی کام کروانے کا جرم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ مالکان جنہوں نے گزشتہ امیگریشن میں غیر ملکیوں کو سوجورنو دلواتے ہوئے انہیں کام نہیں دیا ، یہ مالکان بھی درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ کسی جرم کی سزا بھگت چکے ہیں یا پھر انہیں سزا ہوچکی ہے وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی کی سالمیت کے لیے خطرناک قرار دیے گئے ہیں وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جنہیں عدالت کے پینل کوڈ کے آرٹیکل 380 کے مطابق مجرم ٹھہرایا گیا ہے ، وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ وہ غیر ملکی جو کہ یورپ کے شنگن کے ممالک کے لیے خطرناک ہیں ، وہ بھی درخواست نہیں دس سکیں گے۔ ہر غیر ملکی کو لیگل کروانے کے لیے مالک کو 1000 یورو ادا کرنا ہونگے ۔ یہ رقم ٹیکسوں کے زریعے واپس نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ رقم امیگریشن کے لیے وقف کی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ مالک کو ظاہر کرنا ہوگا کہ اس نے اپنے ملازم کے تمام تر ٹیکس جمع کروا دیے ہیں ۔ مالک کو کم سے کم 6 ماہ کے ٹیکس یا کام کی تمام تر مدت کے ٹیکس ادا کرنا ہونگے ۔ تمام لوازمات کو جاننے کے لیے آپ کو چند ہفتے انتظار کرنا ہوگا ۔ سرکاری رجسٹر میں جب امیگریشن کا قانون آجائے گا تو اسکے 20 دن بعد تمام تر لوازمات شا‏ئع کر دیے جائیں گے ۔ امیگریشن کی درخواست شاید ٹیلی میٹک طریقے سے دی جائے گی ۔ ٹیکسوں کی ادائیگی، مالک کی سالانہ بچت اور دوسرے لوازمات کو جاننے کے لیے آزاد کو پڑھتے رہیں ۔ میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ان حضرات سے بچیں جو کہ کمونٹی کے چوہدری بنتے ہیں اور آپ لوگوں کو کمزور سمجھ کر ہزاروں یورو چھینتے ہوئے یا تو ڈکار مار دیتے ہیں یا پھر غائب ہو جاتے ہیں ۔ آپ لوگ اٹلی کی مزدور یونین کے امیگریشن کے دفاتر سے رجوع کریں

0 comments: