روم۔ 6 ستمبر 2012 ۔۔۔ تمام خاندان، نجی ادارے اور غیر ملکیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 1 ہزار یورو کی رقم جمع کروانے کے لیے انتظار کریں ۔ وزارت داخلہ نے ایک سرکولر کے زریعے ٹیکسوں کے دفتر کو اجازت دی تھی کہ وہ 7 ستمبر سے 1 ہزار یورو جمع کروانے کے لیے ایک فارم کے کوڈ جاری کر دیں اور ٹیکسوں کی ایجنسی نے احکام کے مطابق یہ کوڈ جاری کر دیے ہیں ۔ تمام مالکان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ امیگریشن کے قانون کا انتظار کریں ، جب تک یہ قانون Gazzetta ufficiale یا قانونی رجسٹر میں نہیں شائع ہو جاتا ، اس وقت تک 1 ہزار یورو جمع کروانا بے وقوفی ہو گی ۔ سرکاری رجسٹر میں یہ قانون ابھی تک آجانا چاہئے تھا کیونکہ اس پر وزارت داخلہ ، وزارت معیشت ، وزارت مین پاور اور وزارت انٹیگریشن کے دستخط ہو چکے ہیں ۔ اس قانون کو غور سے پڑھنے سے پتا چلے گا کہ کونسا غیر ملکی اس امیگریشن میں حصہ لے سکتا ہے ۔ اس قانون کی چیدہ چیدہ چیزیں ہم شائع کر چکے ہیں لیکن اسکے باوجود ایسی باریکیاں موجود ہیں جو کہ اپلائی کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔ اس لیے تمام مالکان اور غیر ملکیوں سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ ابھی 1 ہزار یورو کی رقم جمع نہ کروائیں اور چند دن انتطار کریں ۔ اس سے قبل ہم نے ٹیکس جمع کروانے کے لیے مضمون لکھا ہے لیکن ساتھ ہی ہم قانون کا انتطار بھی کر رہے ہیں ، استرانیری ان اطالیہ کے امیگریشن کے صحافی پاسکا نے کہا ہے کہ قانون شائع ہونے کا انتظار کیا جائے اور 1 ہزار یورو کی رقم جیب میں تیار رکھی جائے ، اسے ٹیکسوں کے دفتر میں ابھی جمع کروانے کے لیے تھوڑا سا انتظار کرنا عقلمندی ہو گی
0 comments:
Post a Comment