Sunday, September 09, 2012

پرمیسو دی سوجورنو اور اٹلی سے باہر رہنے کی مدت

وہ غیر ملکی جن کے پاس پرمیسو دی سوجورنو موجود ہے اور وہ ویلڈ ہے ، ایسے غیر ملکی ایک معینہ مدت تک اٹلی سے باہر رہ سکتے ہیں ۔ انکی اس مدت کے سلسلے میں ایک قانون بنایا گیا ہے ۔ سب سے پہلے پرمیسو دی سوجورنو کی مدت دیکھی جاتی ہے جو کہ قانون L'art. 13 del D.P.R. 394/99کے مطابق ہونی ضروری ہے ۔ قانون کے مطابق اس وقت غیر ملکی کی سوجورنو رینیو نہیں کی جائے گی ، جب وہ اٹلی سے 6 ماہ کی مسلسل مدت سے زیادہ باہر رہا ہو ۔ یہ قانون ایک سال کی پرمیسو دی سوجورنو کے لیے بنایا گیا ہے ۔ اگر غیر ملکی کی پرمیسو دی سوجورنو 2 سال کی مدت کی ہے تو وہ اپنی سوجورنو کی مدت سے آدھا وقت اٹلی سے باہر رہ سکتا ہے ، یعنی اس صورت میں وہ 1 سال تک اٹلی سے باہر رہ سکتا ہے ۔ اگر غیر ملکی کسی خاص وجہ سے ا اپنی سوجورنو کی مدت سے زیادہ ٹلی سے باہر رہا ہے ، یعنی اس نے ملٹری کی سروس کرنی تھی ، سخت بیمار ہونے کی وجہ سے علاج و معالجہ کروانا تھا تو اس صورت میں اسکی سوجورنو رینیو ہو سکتی ہے ۔ اسکے علاوہ اگر غیر ملکی کی بیوی ، والدین یا بھائی بہن بیمار تھے اور ان کے علاج کے لیے اسے مدت سے زیادہ رہنے کی ضرورت تھی تو اس صورت میں اسکی سوجورنو رینیو ہو سکتی ہے ۔ غیر ملکی کو اس صورت میں علاج کے تمام تر کاغذات اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ سے اٹیسٹ کروانے ہونگے اور ان کا ترجمہ اٹالین زبان میں کروانا ہوگا ۔ اگر غیر ملکی کی پرمیسو دی سوجورنو اپنے سفر کے دوران ختم ہوجائے تو اس صورت میں اسے اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ سے اٹلی میں داخل ہونے کے لیے ویزہ حاصل کرنا ہوگا لیکن اس صورت میں پرمیسو دی سوجورنو کو ختم ہوئے 60 دن سے زیادہ کی مدت نہیں گزرنی چاہئے ۔ وہ غیر ملکی جو کہ بیمار ہونے کیوجہ سے یا ملٹری سروس کی وجہ سے اپنے ملک میں رہتے ہوئے سوجورنو ختم کر بیٹھتے ہیں ، ان کے لیے 60 دنوں کا قانون لاگو نہیں ہوتا ۔ ان کے پاس 60 دنوں کی بجائے 1 سال کا وقت درکار ہوتا ہے ۔ یعنی انکی سوجورنو ختم ہونے کے بعد انکے پاس 1 سال کا وقت ہوتا ہے ۔ اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ سے ویزہ حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی کو اپنی ختم شدہ پرمیسو دی سوجورنو شو کرنی ہوگی ، اسکے بعد اٹالین ایمبیسی یا کونصلیٹ والے اسکے متعلقہ اٹالین تھانے سے تصدیق کریں گے اور ویزہ جاری کردیں گے ۔ یاد رہے کہ اٹلی سے باہر رہنے کی مدت کا تعین سوجورنو کی مدت سے کیا جاتا ہے ۔ یعنی اگر آپ 6 ماہ تک اٹلی سے باہر رہ سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ چاہے یہ 6 ماہ ایک ہی وزٹ میں ختم کرلیں یا پھر ایک سے زیادہ وزٹ کرتے ہوئے 6 ماہ مکمل کر لیں ۔ کارتا دی سوجورنو کے ساتھ اٹلی سے باہر 6 ماہ تک رہا جا سکتا ہے اسکے بعد اٹلی آنا لازمی ہوتا ہے ، کارتا دی سوجورنو والا 2 سال سے زیادہ مدت تک اٹلی سے باہر رہ سکتا ہے لیکن ہر وزٹ کی مدت 6 ماہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ یاد رہے کہ فرانس نے پاکستانی امیگریشن پولیس کو ایک خط روانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فرانس ، اٹلی اور اسپین جانے والے پاکستانی تارکین وطن کی یورپ سے باہر رہنے کی مدت چیک کریں اور اگر انکی مدت ختم ہو چکی ہے تو انہیں پرواز نہ کرنے دیں ۔ ہم نے ملک سے باہر رہنے کے قانون کا ترجمہ کردیا ہے ، اب ہماری خواہش ہے کہ ہم ان تمام پاکستانیوں تک یہ پیغام پہنچا دیں جو کہ اٹلی سے باہر رہنے کی مدت سے واقف نہیں ہیں ۔ خاص طور پر ہم بیوی اور بچوں کو پاکستان روانہ کردیتے ہیں اور انکی سوجورنو کی مدت کے بارے میں سستی کر جاتے ہیں ۔ اس قانون کیوجہ سے کافی تارکین وطن کو پریشانی ہو رہی ہے

0 comments: