Fاسترانیری ان اطالیہ کی وکیل ماشا سالواتورے نے آزاد کے ایڈیٹر اعجاز احمد کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے موجودہ امیگریشن کے قانون میں کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں ریگولر یا قانونی طور پر کسی مالک کے پاس کام کر رہے ہیں ، وہ امیگریشن حاصل کر سکتے ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے ایک سرکولر یا قانون کے زریعے یہ بھی کہا ہے کہ وہ غیر ملکی اس امیگریشن میں سوجورنو حاصل کر سکتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہوں ، یعنی کسی قسم کی سوجورنو والے یا پھر سوجورنو کی رسید والے امیگریشن میں اپلائی نہیں کر سکتے ۔ ہمارا مشورہ ہے کہ تمام غیر ملکی جو کہ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ وہ کسی مالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، وہ امیگریشن میں اپلائی کردیں ۔ اب رہا سوال کہ انکے پاس سیاسی پناہ حاصل کرنے کی ، تعلیم کی یا پھر موسمی سوجورنو ہے تو اپلائی کرنے کے بعد یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ انکے پاس سوجورنو تو موجود تھی لیکن اس سوجورنو پر انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی ، ان غیر ملکیوں کو سوجورنو نہ ملے تو وہ عدالت میں کیس کر سکتے ہیں کیونکہ انکے ساتھ غیر مساوی سلوک کیا گیا ہے ، یعنی غیر قانونی امیگرنٹس کو سوجورنو جاری کی جا رہی ہے اور دوسرے غیر ملکیوں کو باہر رکھا جا رہا ہے ۔ یورپین قانون کے مطابق یہ امیگریشن غیر قانونی کام کو قانونی کرنے کے لیے کھل رہی ہے ۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ تمام غیر ملکی چاہے وہ غیر قانونی ہیں ، تعلیم کی سوجورنو والے ہیں ، موسمی سوجورنو والے ہیں یا پھر ایسی سوجورنو کے مالک ہیں ، جس پر کام کرنے کی اجازت نہیں ، یہ تمام 15 ستمبر سے اپلائی کردیں ، بشرطیکہ انکے پاس مالک اور اٹلی میں رہنے کے ثبوت ہوں ۔ یاد رہے کہ ہم صرف مشورہ دے رہے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ سوجورنو والے غیر ملکیوں کو سوجورنو جاری نہ کی جائے لیکن اگر انکے پاس مواقع موجود ہیں تو وہ اپلائی ضرور کریں ۔ اگر انہوں نے کوٹوں کا انتظار کیا تو انکے لیے کافی مسائل ہونگے
0 comments:
Post a Comment