Thursday, September 06, 2012

امیگریشن کون حاصل نہیں کرے گا ۔ وزارت داخلہ

ٹلی کی وزرات داخلہ نے ایک حکم کے زریعے تمام تھانوں کو واضع کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کہ اٹلی میں صحت کی سوجورنو کے ساتھ آباد ہیں ، یا پھر انکے پاس تعلیم کی سوجورنو ہے ، یا پھر انکے پاس موسمی ملازمت کی سوجورنو ہے اور یا پھر انکے پاس سیاسی پناہ کے انتظار یا attesa asilo politicoہے ، یہ تمام غیر ملکی موجودہ امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ اس حکم یا سرکولو کا نمبر circolare n. 6410 del 27 luglio 2012ہے ۔ اٹلی کی موجودہ امیگریشن کے قانون کا نام decreto Legislativo 16 luglio 2012 n.109ہے اور یہ صرف یورپین یونین کے قانون پر عمل پیرا ہونے کے لیے وجود میں آیا ہے ۔ اس امیگریشن کے زریعے صرف  غیر یورپین ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل کیا جائے گا ۔ یہ امیگریشن 15 ستمبر 2012 سے لیکر 15 اکتوبر 2012 تک یعنی ایک مہینے کے لیے کھولی جائے گی ۔ اس امیگرشن میں غیر ملکی کو ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ اٹلی میں 31 دسمبر 2011 سے پہلے اٹلی میں داخل ہوا تھا ۔ مالک کو غیر ملکی کے ساتھ  کم ازکم 3ماہ کا کنٹریکٹ کرنا ہوگا ، یعنی مالک بتائے گا کہ اسکا ملازم اسکے ساتھ 9 مئی 2012 سے کام کر رہا ہے ۔ نئے سرکولر کے مطابق یہ بات ظاہر کر دی گئی ہے کہ اس امیگریشن میں صرف غیر قانونی تارک وطن یا clandestinoدرخواست جمع کروا سکے گا ۔ نئے سرکولر میں یہ ظاہر کیا گيا ہے وہ غیر ملکی جن کے پاس ایسی سوجورنو موجود ہے جو کہ کام کے لیے جاری نہیں کی گئی،  ایسے غیر ملکی نئی امیگریشن میں حصہ اس لیے نہیں لے سکتے کیونکہ یہ صرف ان غیر ملکیوں کے لیے کھولی جارہی ہے جو کہ اٹلی میں کام یا مزدوری کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ وہ غیر ملکی جن کے پاس کسی دوسری قسم کی سوجورنو ہے یا پھر سوجورنو رینیو کروانے کی رسید ہے ، یہ غیر ملکی بھی موجودہ امیگریشن میں درخواست نہیں دے سکیں گے ۔ موجودہ امیگریشن کے لیے ضروری ہے کہ آپ غیر قانونی ہوں اور اسکے بعد آپ کے پاس تمام لوازمات موجود ہوں

0 comments: