پاکستان ایمبیسی روم کے بلیک بورڈ پر چند قوانین و ہدایات موجود ہیں جو کہ تارکین وطن کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔
۔ وہ حضرات جنکی شریک حیات غیر ملکی ہیں ، وہ اپنی بیوی کا POCیا پاکستان اوریجن کارڈ بنوا سکتے ہیں ۔
۔ تمام اہل وطن کو بتایا جاتا ہے کہ یہ سفارت خانہ انکا اپنا ہے ، اس لیے وہ کسی بھی ایجنٹ کے بغیر اپنا کام کروا سکتے ہیں ۔
۔ نارمل پاسپورٹ بنانے کی فیس 40 یورو ہے اور اسکی واپسی 45 دن میں ہوگی ۔
۔ ارجنٹ پاسپورٹ بنانے کی فیس 70 یورو ہے اور اسکی واپسی 15 دنوں میں ہو گی ۔
۔ اگر آپ کا پاسپورٹ پہلی دفع گم ہوا ہے تو اسکی فیس 80 یورو ہو گی اور اگر آپ کو یہ پاسپورٹ ارجنٹ چاہئے تو اس صورت میں فیس 140 یورو ہو گی ۔
۔ اگر آپ کا پاسپورٹ دوسری دفع گم ہوا ہے تو اسکی فیس 160 یورو ہو گی اور اگر آپ کو یہ پاسپورٹ ارجنٹ چاہئے تو اس صورت میں فیس 280 یورو ہو گی ۔
۔ مشین ریڈ ایبل بنوانے کے لیے آپکو پرانا پاسپورٹ یا لاسٹ رپورٹ دینی ہوگی، نادرا کا اصل شناختی کارڈ ، 18 سال سے کم عمر ہونے کی صورت میں " ب فارم " اور والدین کے شناختی کارڈ کی کاپیاں ، اٹالین کاغذات ( اگر موجود ہیں ) تمام کاغذات کی فوٹو کاپیاں
۔ اٹالین ویزہ حاصل کرنے کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے اور ویزے اپلائی کرنے کا وقت صبح 30۔09 سے لیکر 30۔12 بجے تک ہے ۔
۔ وہ پاکستانی جنہیں ملک بدر کیا جا رہا ہے وہ ایمبیسی کے ہیڈ آف چانسلری شہباز کھوکھر سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ، انہیں ایمبیسڈر کی طرف سے Liasion Officerمقرر کیا گیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment